45

ملک میں مئی میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان بین الاقوامی فور کاسٹنگ ماڈلز مضبوط مغربی ہواؤں کے سلسلے کی نشاندہی کر رہا ہے،28 اپریل سے 5 مئی کے دوران یہ سسٹم ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار

اسلام آباد : پاکستان میں رواں سال مئی میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فور کاسٹنگ ماڈلز مضبوط مغربی ہواؤں کے سلسلے کی نشاندہی کر رہا ہے۔28 اپریل سے 5 مئی کے دوران یہ سسٹم ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ 2023 کا اب تک کا سب مضبوط بارشوں کا سسٹم ہو سکتا ہے۔ماڈلز کراچی سے کشمیر تک مسلسل بارشوں کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔موسمیاتی تجزیہ کاروں نے کہا کہ اس سسٹم کے تحت ملک کے مختلف مقامات پر تیز بارشیں، ژالہ باری اور آندھی کا امکان ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ طویل دورانئے کی پیشگوئی ہے جس میں تبدیلی بھی ممکن ہے۔دوسری جانب بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے مختلف علاقے متاثر ہوئے ، دریائوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ۔کوہستان کے متعدد مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم کئی مقامات پربند ہوگئی جس سے سیکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں مسافر کل سے پھنسے ۔ادھر گلگت بلتستان کا ملک کیدیگرشہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ، آزاد کشمیر میں سیلابی ریلوں اورلینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ نیلم متعدد مقامات سے بند ہوئی۔دریائے نیلم میں درمیانی درجے کا سیلاب ہے اور وادی نیلم کیکئی علاقوں میں 24 گھنٹے سے بجلی معطل ہوگئی ، علاقے میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروسز شدید متاثر ہوئیں۔علاوہ ازیں آج کے لیے پیشگوئی کی گئی تھی کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری/ مو سلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور با لا ئی / وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں