62

عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں‘ راناثنااللہ عمران خان چند افراد کیساتھ عدالتوں میں پیش ہو رہے ،گرفتار کرنا ہوتا تو بہت پہلے کر چکے ہوتے

لاہور : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چند افراد کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، انہیں گرفتار کرنا ہوتا تو بہت پہلے ایسا کر چکے ہوتے۔عدالت کی جانب سے ہراساں کرنے سے روکنے کے سوال پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود عدالت سے حکم لے لیا کہ انہیں قانونی طور پر ہراساں کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اطمینان سے عید گزاریں، عید کی چھٹیوں میں ان کے خلاف کسی آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں