52

سکھر: ڈی آئی جی سکھر جاوید سونہارو جسکانی نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی رہنما لالہ اسد پٹھان اور سکھر پریس کلب کے سنیئر نائبصدر لالہ شہباز پٹھان کے ہمراہ سکھر پریس کلب میں کیمراہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے

سکھر: ڈی آئی جی سکھر جاوید سونہارو جسکانی نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی رہنما لالہ اسد پٹھان اور سکھر پریس کلب کے سنیئر نائبصدر لالہ شہباز پٹھان کے ہمراہ سکھر پریس کلب میں کیمراہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے دفتر پہنچ کر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناٶں کا اظہار کیا ہے۔ کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے رہنماٶں کے صدر سید قذافی شاہ سنیئر نائب صدر اشفاق کھوسو،نائب صدر شاہ ولی خان،آفیس سیکریٹری عدنان شیخ ،پریس سیکرٹری حسنین شیخ ، بخش علی پھلپوٹو ناصر جعفری و دیگر نے ڈی آئی جی پولیس سکھر ریجن جاوید جسکانی سونہارو کی آمد پر ان کا دفتر میں خیر مقدم کیا، ڈی آئی جی جاوید جسکانی نے کیمراہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فوٹو جرنلسٹس شعبہ صحافت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آپ کیمرا کی آنکھ کے ذریعے معاشرتی برائیوں کو بے نقاب کر کے عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ کیمراہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ اس موقع پر لائبہ خان ، صلاح الدین قریشی، جواد شاہ، اسحاق کھوسہ و دیگر صحافی بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں