42

ٹی ٹونٹی سیریز ، قذافی اسٹیڈیم میں لٹرنگ کرنیوالے شائقین کو 100روپے جرمانہ کیا جائیگا

لاہور : ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل قذافی اسٹیڈیم کے تمام انکلیوژرز کی صفائی دھلائی مکمل کی گئی جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں لٹرنگ کرنے والے شائقین کو 100روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سیریز کے لئے قذافی اسٹیڈیم کو زیرو ویسٹ زون ڈکلیئر کر دیا گیا،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی باںر صاحب دین صفائی انتظامات کا جائزہ لینے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔بابر صاحب دین نے کہا کہ ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل قذافی اسٹیڈیم کے تمام انکلیوژرز کی صفائی دھلائی مکمل کی گئی ،قذافی اسٹیڈیم میں لٹرنگ کرنے والے شائقین کو 100روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ پلان کے مطابق 190سینٹری ورکرز، 22سپر وائزر اور 20آفیسرز اسٹیڈیم کی اندرونی اور بیرونی صفائی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔4واٹر بوذرز، 3مکینکل سویپرز، 5منی ڈمپرز اور ایک کمپیکٹر اسٹیڈیم کی واشنگ اور سویپنگ میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز اسٹیڈیم کی واشنگ، نشستوں کی ڈسٹنگ اور واش رومز کی صفائی کو یقینی بنائیں گے ۔ ہر انکلوژر میں 4مرد سینٹری ورکرز،1خاتون سینٹری ورکر اور ایک سپر وائز موجود رہیں گے۔سی ای او نے کہا کہ اسٹیڈیم کے اطراف پارکنگ میں بھی صفائی ستھرائی اور واشنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، شائقین کرکٹ کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں