54

سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو بدترین شکست پاکستانی باولرز نے کیوی بیٹنگ لائن تباہ کر دی، 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بلیک کیپس صرف 94 رنز پر ڈھیر ہو گئے

لاہور : سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو بدترین شکست۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز آج ہوگیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے پہلے ٹاکرے کیلئے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میدان سجا۔ ہدف کے دفاع میں پاکستانی باولرز نے کیوی بیٹنگ لائن تباہ کر دی۔183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی بلے باز صرف 94 رنز پر ڈھیر ہو گئے، پاکستان کی جانب سے حارث روف نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 182 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، یوں کیویز کو 183 رنز کا ہدف مل گیا۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور صائم ایوب 47،47 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری 32 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کر کے سب سے نمایاں باولر رہے۔ یاد رہے کہ 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز لاہور جبکہ بقیہ 2 میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا انعقاد بھی ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں