49

راجر فیڈرر کا میسی کو خراج تحسین

بیونس آئرس ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان اور دنیا کے مایہ ناز فٹبالر لیونل میسی کو معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے سو بااثر افراد کی فہرست میں شامل کرلیا ہے، اس حوالے سے ٹینس کے سابق کھلاڑی راجر فیڈرر نے لیونل میسی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ لیونل میسی فٹبال کا سب سے بہترین کھلاڑی ہے اور اس کا اقرار دنیائے فٹبال میں کیا جاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میسی کو کھیلتا دیکر دل خوش ہو جاتا ہے ، ٹینس سے ریٹائر ہونے والے کھلاڑی راجر فیڈرر کا مزید کہنا تھا کہ ٹینس کے ساتھ ساتھ فٹبال بھی پسند ہے اور میراڈونا، گیبریل بیٹسٹوٹا جیسے کھلاڑی بھی میرے پسندیدہ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں