69

سکھر: یوم شہادت حضرت علی مرکزی امام بارگاہ سے ماتمی جلوس برآمد، سیکورٹی سخت , دوکانیں , بازار بند ، سڑکوں پر روکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا , پولیس کی بھاری نفری تعینات، گھنٹہ گھر چوک اور امام بارگاہ میں مجالس میں ذاکرین نے حضرت علی کی سیرت , طیبہ ، اور فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یو

سکھر: یوم شہادت حضرت علی مرکزی امام بارگاہ سے ماتمی جلوس برآمد، سیکورٹی سخت , دوکانیں , بازار بند ، سڑکوں پر روکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا , پولیس کی بھاری نفری تعینات، گھنٹہ گھر چوک اور امام بارگاہ میں مجالس میں ذاکرین نے حضرت علی کی سیرت , طیبہ ، اور فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یو م شہادت کے سلسلے میں مرکزی امام بارگاہ غریب آباد سے ماتمی جلوس برآمد ہوا جو شکارپور روڈ، بیراج روڈ، گھنٹہ گھر ، اسٹیشن روڈ ،حسینی روڈ سمیت اپنے روایتی راستوں سے گزر کر مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ، ماتمی جلوس میں ذوالجناح، علم پاک کے جلوس بھی شامل تھے جلوس میں شامل عزاداروں نے سنیہ کوبی اور زنجیر زنی کا ماتم کیا، جبکہ گھنٹہ گھر چوک اور امام بارگاہ میں مجالس میں ذاکرین نے حضرت علی کی سیرت ، طیبہ اور فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی، ضلع انتظامیہ کی جانب سے ماتمی جلوس کی حفاظت کے لئے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کے پیش نظر شکار پور روڈ , بیراج روڈ , غریب آباد ،گھنٹہ گھر ، پانی منڈی , شہید گنج ،کرن بیکری سمیت جلوس کے راستوں پر گلی ، اہم شاہراہوں کو ٹریکٹر ٹرالیوں , قناعتوں , دیگر روکاوٹیں لگا کر ہر قسم کی گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے لئے مکمل طور پر سیل کرکے پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ جلوس کے راستوں پر دوکانیں بھی بند کرادی گئی تھیں یوم شہادت کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے نام پر اہم سڑکوں کی بندش کے باعث سکھر سمیت بیرون شہر وں سے خریداری کے لئے آنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور شہری متبادل راستوں سے اپنی منزل تک پہنچے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں