72

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکا کا دورہ منسوخ کر دیا اسحاق ڈار نے ملکی سیاسی صورتحال کے باعث دورہ امریکا منسوخ کیا

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکا کا دورہ منسوخ کر دیا۔اسحاق ڈار نے ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے باعث دورہ امریکا منسوخ کیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 10اپریل سے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔انہوں نے دورے کے دوران یو اے ای حکام سے بھی ملاقاتیں کرنا تھیں۔اب عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس میں پاکستانی وفد شریک ہوگا۔قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار رواں ماہ واشنگٹن جائیں گے جہاں وہ عالمی امدادی اداروں کو حکومتی اصلاحات سے آگاہ کریں گے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار 10 تا 16 اپریل امریکا کا دورہ کرنا تھا، وزیر خزانہ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کی اسپرنگ میٹنگ میں شرکت کرنا تھی۔سیکرٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی وزیرخزانہ کے ساتھ امریکا جانا تھا۔ذرائع کے مطابق دورہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام سے علیحدہ ملاقات کی جائے گی، وزیر خزانہ عالمی امدادی اداروں کو حکومتی اصلاحات سے آگاہ کریں گے، عالمی امدادی اداروں کو معاشی نظم وضبط سے آگاہ کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق عالمی امدادی اداروں کو دوست ملکوں سے فنڈنگ کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائیگا۔دوسری جانب اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے ۔وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو ملک کی معاشی صورتحال اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اقتصادی زوال کو روکنے اور معیشت کو معاشی استحکام ونمو کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے عملی پالیسی فیصلوں پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے امریکی سفیرکوآئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا اور پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے ملک کی معاشی استحکام اور عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنی حمایت کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں