42

پریشانی کی ضرورت نہیں‘ آئی ایم ایف کی اگلی قسط ملنے والی ہے، وزیر مملکت خزانہ پروگرام کی بحالی کیلئے کئی مشکل فیصلے کیے‘ تاہم آئی ایم ایف کا اعتماد حاصل کرنے میں وقت لگ رہا ہے۔ عائشہ غوث پاشا کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے نوید سنائی ہے کہ پریشانی کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ آئی ایم ایف کی اگلی قسط ملنے والی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جہاں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے آئی ایم ایف پروگرام پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے کئی مشکل فیصلے کیے، تاہم آئی ایم ایف کا اعتماد حاصل کرنے میں وقت لگ رہا ہے۔انہوں نےکہا کہ آئی ایم ایف سے اگلی قسط ملنے والی ہے، اس لیے پریشانی کی ضرورت نہیں، دوست ممالک سے فنانسنگ کے حصول میں پیش رفت ہوئی ہے، آئی ایم ایف پاکستان کے دوست ممالک سے فنانسنگ کی تصدیق کررہا ہے، اس لیے پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ پر دوست ملکوں کے تعاون کی ضرورت ہے، اور اہم اس مقصد کے لیے دوست ملکوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، ان کے ساتھ معاملات میں بہت جلد پیشرفت ہوجائے گی، چین نے مشکل وقت میں بروقت ساتھ دیا ہے، ہمیں امید ہے سعودی عرب بھی بہت جلد آگے آئے گا جب کہ متحدہ عرب امارات سے بھی بڑی توقعات ہیں۔ذرائع کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ دوست ملکوں کی طرف سے فنانسنگ کی تحریری یقین دہانی نہ دینے پر تاخیر کا شکار ہوا، پاکستان کو دوست ممالک کی جانب سے اقرار کے باوجود تحریری ضمانت نہیں دی جا رہی، پاکستان سعودی عرب اور یو اے ای سے روزانہ اعلیٰ سطح پر رابطے کررہا ہے جب کہ وزیراعظم آفس، دفتر خارجہ اور وزارت خزانہ متحرک ہیں۔اس سلسلے میں وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے، پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا، دوست ممالک کی طرف سے پاکستان کے ساتھ تعاون کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ جلد معاملات طے پا جائیں گے جس سے موجودہ مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور معیشت بحالی کی طرف گامزن ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں