56

عمران خان کی پیشی پر وکیل کی گرفتاری،اسلام آباد بار کا کچہری میں پولیس کا داخلہ بند کرنے کا اعلان ایس ایچ او تھانہ ترنول کی معطلی اور پولیس کی معافی تک اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری رہے گا،اعلامیہ

اسلام آباد : عمران خان کی پیشی کے موقع پر وکیل کی گرفتاری، اسلام آباد بار ایسوسی نے کچہری میں پولیس کا داخلہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے عمران خان کی ہائیکورٹ پیشی پر وکیل کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کچہری میں پولیس کا داخلہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے،صدر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن چوہدری قیصر امام ایڈووکیٹ کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں بار رکن سید علی اصغر ایڈووکیٹ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔سیکرٹری اسلام آباد بار ایسوسی ایشن رائے اسد نوید بھٹی نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ غیر قانونی اقدام پر آج ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں،ایس ایچ او تھانہ ترنول کی معطلی اور پولیس کی معافی تک اسلام آباد بار کا احتجاج جاری رہے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی اسلام ہائیکورٹ پیشی کے دوران ان کے پرسنل فوٹو گرافر کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جبکہ پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا،کارکنان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔عمران خان نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں اور ہمارے فوٹو گرافر پر حملہ کیا گیا،پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس افراد نے اسے گرفتار کیا،تشدد اور اغوا سے پرامن شہریوں کو مشتعل کرنے کی انتہا ہے۔ پارکنگ میں کھڑی میری خالی گاڑی پر بھی حملہ کر کے شیشے توڑ گئے۔ یہ فسطائیت آئی جی اسلام آباد کے ایما پر کی جا رہی ہے تاکہ پی ٹی آئی کے حامیوں میں خوف و ہراس پھیلایا جا سکے۔ جبکہ اسد عمر نے کہا کہ ہمیں صاف شفاف الیکشن کا ماحول نظر نہیں آ رہا،ماحول سازگار بنانے کیلئے جو عمل ہمارے حصے آئے گا ہم کرنے کو تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں