42

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں وہ رزلٹ نہیں آیا جو ہم چاہتے تھے، محمد زبیر عمران خان کو 5 منٹ میں ضمانت مل جاتی ہے، عمران خان پر قانون کا اطلاق ایسے ہی ہونا چاہیے جیسے نواز شریف پر ہوا ، سینئر لیگی رہنما کی گفتگو

اسلام آباد : ن لیگ کے سینئر رہنما محمد زیبر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں وہ رزلٹ نہیں آیا جو ہم چاہتے تھے۔ انہوں نے نجی ٹی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 5 منٹ میں ضمانت مل جاتی ہے، عمران خان پر قانون کا اطلاق ایسے ہی ہونا چاہیے جیسے نواز شریف پر ہوا۔انہوں نے کہا ہم آئین کی بالادستی کی ہی جنگ لڑ رہے ہیں، پہلی مرتبہ کسی وزیراعظم کو آئینی طریقہ سے ہٹایا گیا۔ پروگرام میں بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں محمد زبیر نے کہا پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنے دیں۔ میاں نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا تسلیم کرتا ہوں عمران خان کو مقبولیت ملی لیکن اس کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی تھا، بی اے پی اور ایم کیو ایم نے عدم اعتماد میں ہمیں سپورٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں