لاہور :نے ایسے مناظر کبھی نہیں دیکھے، تمام جلسوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے لاکھوں مرد خواتین بچے بوڑھے مینار پاکستان پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کو کنٹینرز لگا کر بند کیے جانے کے باوجود عوام کا سمندر تحریک انصاف کی جلسہ گاہ مینار پاکستان امڈ آیا، جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان بھی زمان پارک سے ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ مینار پاکستان کیلئے روانہ ہوئے۔ عمران خان بلٹ پروف گاڑی میں سوار تھے، جبکہ ہزاروں افراد ان کی گاڑی کے ساتھ ساتھ چل رہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان رات 12 بجے جلسے سے خطاب کریں گے۔تحریک انصاف کے جلسے میں عمران خان کی آمد کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان لاہور میں اب تک ہونے والے تمام جلسوں بشمول عمران خان جلسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گئے۔لاہور میں اس وقت مینار پاکستان پر عمران خان دم مست قلندر کا ناقابل سماں ہے، تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے لاکھوں مرد خواتین بچے بوڑھے مینار پاکستان میں جمع ہیں۔اکتوبر میں قاتلانہ حملے میں بال بال بچنے کے بعد عمران خان کا پہلا عوامی جلسہ عام لاکھوں کا جم غفیر، حتی المقدور حفاظتی انتظامات، کیونکہ دشمن تڑپ رہا ہے کسی وقت بھی ایک اور وار کرسکتا ہے۔جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے لاہور میں مینار پاکستان کو جانے والے ہر راستے کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیے جانے کے باوجود جلسہ گاہ میں ہزاروں افراد کا سمندر امڈ آیا۔جلسے میں شرکت کیلئے بچے، بزرگ، خواتین، نوجوان بڑی تعداد میں مینار پاکستان پہنچ رہے ہیں۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہفتے کی شام کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے 1600کارکنان کو پکڑ لیا گیا، ہمارے لوگوں کو اغواء کیا جارہا ہے، یہ مینار پاکستان کا جلسہ فلاپ کرنا چاہتے ہیں،یہ ہرحربہ استعمال کررہے ہیں لیکن عوام نکلیں گے۔ عوام نماز تراویح کے بعد مینار پاکستان پہنچیں گے، یہ آج اپنی آنکھوں سے لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ دیکھیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ جوقوم بڑی شان سے آزاد ہوئی تھی ان لوگوں نے آزادی ختم کردی۔ لوگ آٹے کی لائنوں میں مر رہے ہیں، آج سب کو بتاؤں گا کہ دلدل سے کیسے نکلنا ہے، آج سارا روڈ میپ بتاؤں گا کہ کیا ہوا۔ کارکنان پر ایسے تشدد کیا جارہا جیسے یہ کوئی فلسطین اور مقبوضہ کشمیر ہو۔
60