معیشت پرسیاست نہیں ہونی چاہیے،وزیرخزانہ کی ایک بارپھرمیثاق معیشت کی دعوت گزشتہ 5 سال میں فراڈ پالیسیوں اور نا اہلی کے باعث یہ معاشی صورتحال ہے،موجودہ حکومت نے عالمی سطح پر کوئی وعدہ نہیں توڑا، تمام ادائیگیاں بروقت کی گئیں ،مشکل کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر10 ارب ڈالر سے زائد ہیں، سینٹ میں خطاب
اشتعال انگیز تقاریر کا کیس،کراچی کی عدالت نے حسان نیازی کیخلاف مقدمہ ڈسچارج کر دیا عدالت نے حسان نیازی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،حسان نیازی کیخلاف تھانہ جمشید کوارٹر کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا
معاون خصوصی عرفان قادر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے وزیراعظم نے ان کا استعفٰی مںظور کر لیا،عرفان قادر بطور معاون خصوصی احتساب و داخلہ فرائض سر انجام دے رہے تھے
پریشانی کی ضرورت نہیں‘ آئی ایم ایف کی اگلی قسط ملنے والی ہے، وزیر مملکت خزانہ پروگرام کی بحالی کیلئے کئی مشکل فیصلے کیے‘ تاہم آئی ایم ایف کا اعتماد حاصل کرنے میں وقت لگ رہا ہے۔ عائشہ غوث پاشا کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ
آئی ایم ایف نے پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کردی اسکیم کے لیے کتنی سبسڈی درکار ہوگی؟ وہ کہاں سے آئے گی اور اس کے کتنے کنزیومر ہوں گے؟ اسکیم میں کتنا نقصان ہوگا؟۔ آئی ایم ایف نے حکومت سے مکمل پلان مانگ لیا
سعودی عرب اور ایران میں مفاہمت کی ابتدا میں نے کی، عمران خان کا دعویٰ ایرانی خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ سے خصوصی گفتگو میں عمران خان نے اپنے موقف کا اعادہ کیا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سمجھوتے کے لیے ابتدائی قدم انہوں نے اٹھایا جسے چین نے تکمیل تک پہنچایا
عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں 29 مقدمات درج ہیں،تفصیلات عدالت میں پیش پولیس کے مقدمات میں سے ایک خارج ہو چکا ہے،7 مقدمات تفتیشی مراحل میں اور 20 ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہیں،رپورٹ