58

سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی،انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار ؤانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں گلزار امام کو گرفتار کیا گیا،سرکردہ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم بی این اے سے ہے،کالعد تنظیم پاکستان میں درجنوں دہشت گردی کے حملوں میں ملوث ہے،آئی ایس پی آر

راولپنڈی : سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی،انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں گلزار امام عرف شمبے کو گرفتار کیا گیا،انٹیلی جنس اداروں نے مسلسل انتھک کاوشوں سے گلزار امام کو بلوچستان سے گرفتار کیا۔ سرکردہ دہشت گرد کا تعلق کالعدم بی این اے سے ہے،گلزار امام 2018 تک کالعدم بلوچستان ری پبلکن آرمی براہمداغ بگٹی کا نائب رہا،گلزار امام 2022 کو بلوچستان نیشنلسٹ آرمی کا سربراہ منتخب ہوا۔آئی یس پی آر کے مطابق گلزار امام نے 2017 میں گل نوید کے نام سے افغانی پاسپورٹ پر بھارت کا دورہ کیا،اس کے بھارت اور افغانستان کے دورے بھی ریکارڈ پر ہیں۔کالعد تنظیم پاکستان میں درجنوں دہشت گردی کے حملوں میں ملوث ہے،کالعدم تنظیم پنجگور اور نوشکی میں قانون نافذ کرنے والے اداوں کی تنصیبات پر حملے میں بھی ملوث ہے،گلزار امام کے پاکستان دشمن ایجنسیوں سے رابطوں کی تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد کو ہلاک کیا تھا،فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید ،2 افسروں سمیت 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔ ہلاک دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کاتبادلہ ہوا،آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد کمانڈر جان محمد عرف چراغ سمیت 8 دہشتگرد ہلاک کیے گئےآپریشن کے دوران مارے گئے دہشتگرد فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں