لاہور :ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین کے عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔شہری محمد جنید نے اپنے وکیل آفاق احمد کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں نشاندہی کی ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 21 اکتوبر 2022 کو این اے 95 میانوالی سے رکن اسمبلی کیلئے نا اہل کیا۔درخواست میں یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ نا اہل قرار دیا جانے والا شخص کسی سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں ہوسکتا،ایسے شخص کا سیاسی پارٹی کا سربراہ کے طور پر برقرار رہنا قانون کی منشا کے برعکس اور منافی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کو تحریک انصاف کے چئیرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے ۔
66