58

اگلے 2 روز میں 2 بڑے فیصلے آنے والے ہیں،رانا عظیم کا دعویٰ مئی یا جولائی میں الیکشن ہوتے نظر آ رہے ہیں،حکمرانوں کو عمران فوبیا ہو چکا ہے،ملک میں مارشل لاء نہیں لگے گا،سنیئر صحافی کا اردو پوائنٹ کو انٹرویو

لاہور : سنیئر صحافی رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے دو روز میں دو بڑے فیصلے آنے والے ہیں،ایک آج اور ایک فیصلہ کل آئے گا،مئی یا جولائی میں الیکشن ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ رانا عظیم نے اردو پوائنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری نظام کو بہتری کی طرف لیکر جانا چاہیے،اگر الیکشن نہ ہوئے تو پھر ملک میں جمہوری نظام نہیں ہو گا۔اس وقت ملک میں خطرہ نہ عمران خان کو ہے اور نہ ہی پی ڈی ایم کو ہے،اگر خطرہ ہے تو پاکستان کو اور جمہوریت کو ہے،خطرہ بھی ہمیں اپنوں سے ہے،ہم خود اپنے ملک کو تباہ کرنے پر تلے ہیں۔ اینکر دانش حسین نے سوال کیا کہ سیاستدانوں کا کتنا کردار ہے؟ سنیئر صحافی نے بتایا کہ سیاستدان ہیں؟سیاستدان نہیں ہیں،95 فیصد کٹھ پتلیاں ہیں اور 5 فیصد سیاستدان ہیں،پاکستان میں الیکشن ضرور ہوں گے،مجھے مئی یا جولائی میں الیکشن ہوتے نظر آ رہے ہیں،انتخابات میں مردم شماری آڑے نہیں آئی گی جو آڑے آتے ہیں وہیں آئیں گے۔جن اضلاع میں حالات ٹھیک نہیں وہاں الیکشن نہ کرانے کی تجویز کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کچے جس علاقے میں جہاں آپریشن ہو رہا ہے وہ ایک حلقہ ہو سکتا ہے،ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے اتنے بے بس ہیں کہ ان چند افراد کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنا چاہتے ہیں،شرم نہیں آتی کہ ہم ایٹمی قوت ہیں اور ہم کہہ رہیں کہ ہمارے پاس 20 ارب روپے نہیں ہیں۔رانا عظیم کا کہنا تھا کہ ایک فارمولا تھا اور وہ فارمولا مکمل ہو گیا،فارمولا تھا کہ نواز شریف کو باعزت طریقے سے وطن واپس لایا جائے،وہ فارمولا تین شخصیات میں طے ہوا تھا جس کے بعد رجیم چینج ہوئی۔ انہوں نے ملک میں مارشل لاء لگنے کے سوال پر کہا کہ مارشل لاء نہیں لگ رہا تاہم حالات بد سے بدتر ہوتے جائیں گے کیونکہ یہ سیاسی لڑائی ختم نہیں ہو گی۔وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں عمران خان سے تقریر شروع ہوتی ہے اور کپتان پر ختم ہوتی ہے،ان سب کو عمران خان فوبیا ہو چکا ہے،یہ عمران خان کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ سنیئر صحافی نے بتایا کہ الیکشن ایک ہی جماعت جیتے گی،اگر پی ڈی ایم کو اتنا پتہ ہو کہ یہ دوبارہ اقتدار میں آ سکتے ہیں تو یہ صبح ہی الیکشن کرا دیں،انہوں نے دعویٰ کیا کہ الیکشن میں 90 فیصد نشستیں عمران خان جیتے گا،اکتوبر میں اگر الیکشن نہیں ہوئے تو کئی سال انتخابات نہیں ہوں گے۔ بلاول بھٹو کے آئندہ الیکشن میں وزیراعظم بننے کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم نہیں بنیں گے۔ رانا عظیم نے دعویٰ کیا کہ اگلے دو روز میں دو بڑے فیصلے آنے والے ہیں،ایک آج اور کل آ جائے گا تو اس کے بعد سیاست ختم ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں