اسلام آباد : انتخابات ملتوی کیس،سپیریم کورٹ کا بینچ پھر ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس جمال مندوخیل نے پنجاب اور خیبر پختو نخوا کیس کی سماعت سے معذرت کر لی جس کے بعد سپریم کورٹ کا 4 رکنی بینچ پھر ٹوٹ گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں انتخابات ملتوی کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی۔اٹارنی جنرل روسٹرم پر آئے،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آپ سے پہلے جسٹس جمال مندوخیل کچھ کہنا چاہتے ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے پنجاب اور خیبر پختو نخوا کیس کی سماعت سے معذرت کی اور بینچ سے علیحدہ ہو گئے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے گزشتہ روز کے فیصلے سے اختلاف کیا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ سماعت کا حکم نامہ نہ تو عدالت میں لکھوایا گیا اور نہ مجھ سے مشاورت کی گئی،جسٹس امین الدین نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کی۔جسٹس امین الدین کے فیصلے کے بعد حکم نامے کا انتظار تھا،مجھے عدالتی حکم نامہ کل گھر پر موصول ہوا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا،تحریری حکمنامے کے مطابق جسٹس امین الدین فیصلے کی روشنی میں بینچ سے علیحدہ ہوئے۔ بینچ کے تین ارکان نے جسٹس امین الدین کے فیصلے سے اختلاف کیا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر نے سماعت جاری رکھنے کا مؤقف اپنایا،حکمنامے میں جسٹس جمال مندوخیل کی سماعت جاری رکھنے یا نہ رکھنے پر رائے شامل نہیں۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے آرٹیکل 184 تھری کے مقدمات پر سرکلر جاری کر دیا،سرکلر کے مطابق جسٹس قاضی فائر عیسیٰ کے فیصلے میں از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا گیا،از خود نوٹس صرف چیف جسٹس پاکستان ہی لے سکتے ہیں۔ آرٹیکل 184 تھری کے مقدمات کی سماعت روکنے کا حکم لارجر بینچ پر لاگو نہیں ہوتا۔حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے کیس میں درخواست سے ہٹ کر فیصلہ کیا گیا،فیصلے میں دی گئی آبزرویشن کو مسترد کیا جاتا ہے،حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے کیس میں از خود نوٹس کی کاررروائی غیر قانونی ہے۔
58