66

رانا ثناءاللہ کے فرمودات کھلم کھلا جنگ اور دشمنی ہے جو ہرگز سیاستدان کو زیب نہیں دیتا ہم ذوالفقار علی بھٹو دور سے پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور کبھی کسی اور جماعت کی طرف شمولیت کے غرض سے نہیں دیکھا۔پی پی رہنما رہنما لطیف کھوسہ کی گفتگو

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے، نہ پی ڈی ایم کا۔ہم نیوز کے مطابق لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو ہیں۔پیپلز پارٹی میں نصرت بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید رہیں جس کا سیکرٹری جنرل میں رہا۔پیپلزپارٹی میں سب سے سینیئر رہنما میں خود ہوں۔میں ہی اصل پیپلز پارٹی ہوں۔ہم ذوالفقار علی بھٹو دور سے پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور کبھی کسی اور جماعت کی طرف شمولیت کے غرض سے نہیں دیکھا۔لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور اس کی کابینہ ہے، پاکستانی پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین سے حکومت کا حصہ ہیں، پیپلزپارٹی نہیں۔انہوں نے کہا رانا ثناءاللہ کے فرمودات کھلم کھلا جنگ اور دشمنی ہے جو ہرگز سیاستدان کو زیب نہیں دیتا۔عدلیہ، نیوٹرلز اور حکومت ریاست سے بالاتر نہیں۔ان اداروں میں کام کرنے والے ریاست کے ملازم ہیں۔قبل ازیں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو ماہرین قانون اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ نے حکومتی موقف غلط قرار دے دیا۔بدھ کو پیپلز پارٹی کے ماہرین قانون نے قومی اسمبلی میں قانون سازی اور یکم مارچ کے فیصلے پر حکومتی موقف کو غلط قرار دیا ہے۔جی ٹی وی سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ ازخود نوٹس آئینی اختیار ہے، جسے محض قانون سازی سے محدود نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون سازی موثر بہ ماضی بھی نہیں ہوسکتی۔اعتزاز احسن نے کہا کہ یکم مارچ کا فیصلہ تین دو کا ہے، جو جج بینچ کا حصہ ہی نہیں تھے وہ اپنی رائے شامل نہیں کر سکتے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ ازخود نوٹس کیس میں اپیل کا حق سادہ قانون سازی سے نہیں دیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ 5 ججوں نے تین دو سے فیصلہ سنایا، جو بینچ کا حصہ نہیں ان کی رائے شامل نہیں ہوسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں