56

حکومت کی پی ٹی آئی کو ’مائنس عمران خان‘ پر مذاکرات کی پیشکش اگر پی ٹی آئی کی قیادت ملک کے مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے تو عمران خان کو سائیڈ کرے اور پھر ہمارے ساتھ مذاکرات کرے۔وزیر داخلہ راناثںاء اللہ کی گفتگو

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کر دی۔انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک سال سے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں جب کہ یہ شخص اندر ہی اندر ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے متعدد بار کوشش کی کہ ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہو۔عمران خان کا فلسفہ اور سیاست انتقام ہے، وہ ہر بار کہتے ہیں میں چھوڑوں گا نہیں۔اگر کوئی شخص پارلیمانی سیاست میں یہ کہے کہ میں اپنے مخالف کے ساتھ نہیں ملا سکتا ،ایسے شخص کے ساتھ مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی قیادت ملک کے مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے تو عمران خان کو سائیڈ کرے اور پھر ہمارے ساتھ مذاکرات کرے ۔قبل ازیں وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی کہانیاں گھڑ کر معاملات کو سیاسی رخ دینے کی روایت رہی ہے اور اس نے اپنے الزامات کے خلاف کبھی ایک ثبوت بھی پیش نہیں کیا۔انہوں نے یاد دلایا کہ کس طرح پی ٹی آئی مبینہ طور پر اپنے رہنمائوں کی حراست کے دوران جسمانی تشدد کئے جانے کی کہانیاں گھڑتی تھی اور جب میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کے لیے کہا جاتا تھا یا شکایت درج کرانے کے لیے دبا ڈالا جاتا تھا تو وہ بھاگ جاتے تھے۔وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ان کے حالیہ بیان کو اس طرح پیش کیا گیا کہ جیسے وہ عمران خان کے خلاف کچھ اور اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ بیان سیاسی لحاظ سے تھا جس کا مقصد ووٹ کی طاقت کے ذریعے پی ٹی آئی کے سربراہ کو سیاسی میدان سے باہر کرنا تھا۔پی ٹی آئی سربراہ کو دی جانے والی سکیورٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سابق وزیراعظم کی سکیورٹی واپس نہیں لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں