76

سیاسی نظام کی وجہ سے قید ہوں تو جمہوری نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے، انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی یا کسی اور جماعت کے کارکن یا لیڈرشپ سیاسی نظام کی وجہ سے قید میں ہیں تو جمہوری نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہےتفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ میڈ یا سے گفتگو مین کھا 9 مئی کے واقعات کے سوال پر کہا کہ 9مئی کوسب نے دیکھا،دنیا بھرکی میڈیا نےواقعات کورپورٹ کیا، اس طرح کی ہلڑبازی کہیں بھی قابل قبول نہیں ہوتی انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتاہوں9 مئی واقعات کے ٹارگٹ آرمی چیف اور ان کی تمام ٹیم تھی، ان واقعات سے ملک میں سول وار کرنے کی کوشش کی گئی ملٹری ٹرائل کے حوالے سے نگران وزیراعظم نے کہا کہ عسکری تنصیبات پر حملے کے ملزمان کاٹرائل فوجی عدالتوں میں چلنا چاہیے، حکومت میں آنے سے پہلے بھی قائل تھا اور پریس کانفرنس کی تھی، دنیا میں عسکری تنصیبات پرحملے ہوتے ہیں تو فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہوتا ہےانوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کہ پی ٹی آئی یا کسی اور جماعت کے کارکن یا لیڈرشپ سیاسی نظام کی وجہ سے قید میں ہیں تو جمہوری نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے سائفر سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سائفر کے گم ہونے کی اطلاع پرابھی تک کوئی انکوائری نہیں کی ، انکوائری کرنی پڑی توذمہ داری کےمطابق عمل کروں گا نگراں وزیراعظم نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق معاملات عدالت میں ہیں ، خارجہ پالیسی میں طریقہ کار طے ہے کیا کہنا اور نہیں کہنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں