58

پاکستان س:ے ہزاروں امریکی ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ترکش ائیرلائن کے ذریعے امریکا کے لیے روانہ ہونے والے مسافر سے 23 ہزار 550 امریکی ڈالر برآمد

اسلام آباد : پاکستان سے ہزاروں امریکی ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق جناح انٹرنیشنل ٹرمینل پر پاکستان کی ایک کارروائی کے دوران امریکی ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ترجمان عرفان علی کا کہنا ہے کہ ترکش ائیرلائن کے ذریعے امریکا کے لیے روانہ ہونے والے مسافر سے 23 ہزار 550 امریکی ڈالر برآمد ہوے،فی مسافر 5 ہزار ڈالر بیرون ملک لے جانے کی حد مقرر ہے جب کہ بیرون ملک جانے والے مسافر 66 لاکھ مالیت کی مقررہ حد سے کئی گناہ زائد ڈالر ساتھ لے جا رہا تھا۔مسافر کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اس سے قبل طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان امریکی ڈالرز اسمگلنگ کا بھی انکشاف ہوا تھا۔چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کا کہنا تھا کہ سرحدوں اور ائیر پورٹس پر ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے فورس بڑھا دی گئی ہے۔ملک سے باہر ڈالر ساتھ لے جانے کی حد 10 ہزار سے کم کر کے 5 ہزار کر دی گئی ہے،وزیراعظم شہباز شریف ہر ہفتے ڈالر کی اسمگلنگ کے حوالے سے بریفنگ لیتے ہیں۔چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو عاصم احمد نے پشاور میں تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ڈالر کے اتار چڑھاؤ میں ایک سے زیادہ عوام ہیں،ایف بی آر نے معیشت کی بحالی کیلئے مختلف اقدامات کیے ہیں اور ایف بی آر موجودہ دور کے تقاضوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ انکا کہنا تھا اس سال ورلڈ کسٹمز ڈے کا تھیم ٹیکس گیپ کو ختم کرنا ہے،ٹیکس گیپ کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، پہلا سال ہو گا جب ان ڈائریکٹ ٹیکس کے مقابلے میں ڈائریکٹ ٹیکس زیادہ اکٹھا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نان فائلرز کی بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس لگانے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور بارڈز کو تجارت کے لیے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

پاکستان س:ے ہزاروں امریکی ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ترکش ائیرلائن کے ذریعے امریکا کے لیے روانہ ہونے والے مسافر سے 23 ہزار 550 امریکی ڈالر برآمد“ ایک تبصرہ

  1. Wow, awesome weblog structure! How long have you ever been running a blog for? you made blogging glance easy. The entire glance of your site is excellent, as smartly as the content! You can see similar here sklep internetowy

اپنا تبصرہ بھیجیں