85

بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی رہنما آخری رسومات کے دوران اچانک زندہ ہو گیا

بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کا مقامی رہنما بگھیل مختصر علالت کے بعد چل بسا جو آخری رسومات ادا کرنے کے دوران اچانک زندہ ہوگیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حیران کن واقعہ آگرہ میں پیش آیا جہاں مختصر علالت کے بعد انتقال کر جانے والے بی جے پی کے مقامی صدر مہیش بگھیل کی آخری رسومات ادا کی جا رہی تھیں اور وہاں پارٹی کارکنوں، رہنماؤں سمیت دوست احباب بھی موجود تھے کہ شمشان گھاٹ میں چتا جلائے جانے سے قبل وہ اچانک زندہ ہوگیا شمشان گھاٹ میں ان کی لاش بنائی گئی چتا پر رکھی تھی اور چند لمحوں میں اسے جلایا جانا تھا کہ اچانک لاش میں جنبش ہوئی اور مردے نے آنکھیں کھول دیں یہ منظر دیکھ کر اہل خانہ سمیت شرکا کے خوشی اور حیرت کے ملے جلے جذبات دیکھنے کو ملے۔ مہیش کو دوبارہ اسپتال لے جایا گیا جہاں فوری طور پر آکسیجن دی گئی اور اب وہ اسپتال میں زیر علاج ہے اس حوالے سے مہیش کے بھائی کا کہنا ہے کہ پہلے ڈاکٹروں نے ان کے بھائی کو مردہ قرار دے دیا تھا اور ہم لاش کو گھر لے آئے تھے جس کے بعد آخری رسومات کے لیے شمشان گھاٹ تک جا پہنچے تھے کہ وہ اچانک زندہ ہو گئے
دوسری جانب دوبارہ داخل کیے جانے کے بعد اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مہیش بگھیل پھیپھڑوں کے شدید انفیکشن کا شکار ہیں اور اس وقت ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کی زیر نگرانی میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں