دریائے سندھ کی نایاب ڈولفن کو نامعلوم افراد نے بے رحمی سے گولیاں مارکرہلاک کردیا گیا، ماری جانے والی انڈس ڈولفن کی عمر 16 سے20 سال کے درمیان ہے تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ گیننگ ریگولیٹربلوچستان میں مردہ انڈس ڈولفن ملی ہے، عالمی ادارہ جنگلی حیات سے تحفظ یافتہ انڈس ڈالفن کوبےرحمی سےگولیاں مار کرہلاک کیا ڈولفن سکھر سے بذریعہ دریائے سندھ راستہ بھٹک کر گیننگ ریگولیٹرمیں آگئی تھی، ماری جانے والی انڈس ڈولفن کی عمر 16 سے20 سال کے درمیان ہے ریگولیٹر بلوچستان کی حدود سے نہری پانی کیر تھر کینال لے جاتا ہے تاہم واقعےکے بارے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے
87