الیکشن کمیشن نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا ، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے پر غور ہو گا تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اجلاس آج 2بجےطلب کرلیا ، اجلاس کی سربراہی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے اسلام آباد:اجلاس میں عام انتخابات کا معاملہ زیر غور آئے گا اور چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے پر بھی غور ہو گا اجلاس میں الیکشن کمیشن کے متعلقہ حکام کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے
84