کراچی : یواے ای کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے ہزارہ ایکسپریس کے حادثے پر اظہار افسوس کیا تفصیلات کے مطابق ہزارہ ایکسپریس کے حادثے پر یواے ای کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے افسوس کا اظہار کیا بخیت عتیق الرومیتی تمام مصروفیت چھوڑ کر ریسکیو آپریشن کی نگرانی میں مصروف ہے جبکہ یواے ای ہلال احمر کے رضاکاروں کو ریسکیوآپریشن میں ہراوّل دستے کا کردارادا کرنے کی ہدایت کردی قونصل جنرل نے بتایا ہے کہ شدید زخمیوں کو بہترین علاج کے لیے کراچی کے بڑے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے یو اے ای حکومت اورہلال احمرپاکستانی بھائیوں کی خدمت میں پیش پیش ہے، بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ زخمیوں کوبہترین علاج کی ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی یو اے ای قونصل جنرل نے بتایا کہ حکومتی مشینری اور ہلال احمر کے رضا کاروں سے براہ راست رابطے میں ہوں، ریسکیو آپریشن کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی ہے
79