اسلام آباد: کی مقامی عدالت نے بیرسٹر حسان نیازی کی ضمانت بعد از گرفتاری 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔ ڈیوٹی جج احتشام عالم نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حسان نیازی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت نے گرفتار پی ٹی آئی رہنما حسان خان نیازی کی درخواست ضمانت پر پولیس سے ریکارڈ طلب کیا تھا، جمعہ کو سماعت کے دوران وکلاء کی جانب سے حسان خان نیازی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کی گئی جس پر عدالت نے پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کی تھی۔جبکہ کوئٹہ کی عدالت بھی حسان نیازی کی ضمانت منظور کر چکی ہے۔حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت منظور کر لی،ان کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔ حسان نیازی کو عدالت کے حکم پر جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔حسان نیازی کیخلاف کوئٹہ کے تھانہ ائیر پورٹ میں مقدمہ درج ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ پولیس نے حسان نیازی کو تحویل میں لیا تھا،عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا گیا،اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے حسان نیازی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ دیا،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کوئٹہ پولیس نے کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کیلئے راہداری ریماںڈ کی استدعا کی۔جبکہ دو روز قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی۔حسان نیازی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تھا،سیشن عدالت نے حسان نیازی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی۔ عدالت نے حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
60