89

بھارت میں رشوت کا پیسہ سچ مچ کیسے ہضم ہوتا ہے؟

آپ نے مثل تو سنی ہوگی کھیل ختم اور پیسہ ہضم لیکن رشوت کے کھیل میں پیسہ سچ مچ کیسے ہضم ہوتا ہے یہ نظارہ گزشتہ دنوں بھارت میں دیکھا گیا سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں رشوت خور سرکاری اہلکار نے رشوت لی لیکن رنگے ہاتھوں پکڑے جانے سے بچنے کے لیے رشوت کا پیسہ منہ میں رکھ کر ہضم کر گیا یہ راشی ملزم محکمہ ریوینیو کا پٹواری تھا جو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا لیکن ثبوت ضائع کرنے کے لیے رشوت کے طور پر وصول کیے گئے 5 ہزار روپے منہ میں ڈالے اور چبا کر نگل گیا کے مطابق ایک شخص نے پٹواری گجندر سنگھ نامی سرکاری ملازم کے خلاف رشوت کا مطالبہ کرنے کی رپورٹ درج کرائی تھی جس کے بعد اس کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے جال بچھایا اور جب وہ ایک معاملے پر پانچ ہزار روپے رشوت وصول کر رہا تھا تو عین اسی موقع پر پولیس ٹیم وہاں پہنچ گئی تاہم پٹواری سیانا تھا ثبوت مٹانے کے لیے اس نے وصول کی گئی رقم منہ میں رکھی اور اسے چنا پر نگل گیا پولیس اسے حراست میں لے کر قریبی اسپتال لے گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ اسپتال میں رشوت خور سرکاری اہلکار کی پیسہ چبا رہا ہے جب کہ اسپتال کا عملہ اس سے قے کے ذریعے نوٹ نکلوانے کی کوشش کرتا ہے بعد ازاں قے کے ذریعے اس کے پیٹ سے نوٹوں کے ٹکڑے نکالے گئے پولیس نے گجیندر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین ویڈیو دیکھ کر محظوظ ہونے کے ساتھ بھارتی معاشرے میں بڑھتی رشوت خوری پر تشویش کا بھی اظہار کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں