80

63 سال بعد فرانسیسی زبان کی سرکاری حیثیت ختم: مالی میں

باماکو : براعظم افریقہ کے آٹھویں بڑے ملک مالی نے فرانسیسی زبان کی سرکاری حیثیت ختم کر دی جو سال 1960 سے بحیثیت سرکاری زبان رائج تھی غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مالی میں 1960 سے بحیثیت سرکاری زبان مرّوج فرانسیسی زبان کو نئے آئین کی رُو سے کام کی زبان کا درجہ دے دیا گیا ہے میڈیا کے مطابق 18 جون کو کروائی گئی رائے شماری میں 96،91 مثبت ووٹوں اور آئینی عدالت کے منظوری کردہ نئے آئین کی رُو سے اب فرانسیسی زبان سرکاری زبان نہیں رہی نئے مروجہ آئین کے مطابق آج کے بعد ملک میں فرانسیسی زبان کو بطور کام کی زبان استعمال کیا جاسکے گا اور ملک میں بولی جانے والے 13 قومی زبانوں کو سرکاری زبانوں کا درجہ دے دیا جائے گا واضح رہے کہ فرانس کی سابقہ کالونی ‘مالی’ میں 1960 میں حصولِ آزادی کے بعد سے فرانسیسی زبان کو بحیثیت سرکاری زبان استعمال کیا جا رہا تھا فیصلے کے مطابق ملک میں بولی جانے والی 13 قومی زبانوں کو باضابطہ طور پر سرکاری زبانوں کے طور پر تسلیم کیا جائے گا، مزید 70 مقامی زبانیں بشمول بمبارا، بوبو، ڈوگون اور منیانکا جن میں سے کچھ کو 1982 میں ایک فرمان کے ذریعے قومی زبان کا درجہ دیا گیا تھا کو برقرار رکھا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں