93

فلم بین نے ’اوپن ہائیمر‘ میں ایک بڑی غلطی کو پکڑ لیا

ان دنوں فلم بینوں میں کرسٹوفر نولان کی ’’اوپن ہائیمر‘‘ کے چرچے ہیں اور اسے دیکھنے کے لیے شائقین بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں ایسے میں ایک شائق کی عقابی نگاہوں نے ’اوپن ہائیمر‘ میں بظاہر ایک بڑی غلطی پکڑتے ہوئے اس کی نشاندہی کی ہے، ہیروشیما اور ناگاساکی پر بمباری کے بعد جب اوپن ہائیمر کو ہجوم سے خطاب کے لیے بلایا جاتا ہے، تو اس سین میں بہت سے لوگ امریکی پرچم لہرا رہے ہیں ٹوئٹر صارف نے نشاندہی کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ سین اچھا تھا لیکن مجھے شکایت ہے کہ انھوں نے 1945 میں سیٹ کیے گئے ایک منظر میں 50 ستاروں والے امریکی جھنڈے استعمال کیے ہیں‘‘ صارف نے متعلقہ منظر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا فلم میں درست جھنڈے بھی استعمال کیے گئے ہیں جب اوپن ہائیمر ٹرینیٹی بیس کیمپ میں 48 ستاروں کے جھنڈے کے نیچے کھڑے نظر آتے ہیں، کچھ شائقین کا کہنا ہے کہ یہ غلطی درحقیقت جان بوجھ کر کی گئی ہے 20 ویں صدی کے وسط کی بہترین عکاسی کرنے پر اوپن ہائیمر کی تعریف کی جارہی ہے، تاہم ایک مداح نے 1945 کے حوالے سے دکھائے گئے منظر میں بظاہر غلطی کی نشاندہی کی ہے جو سوشل میڈی پر وائرل ہوگئی ہے واضح رہے کہ 21 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم میں سیلین مرفی نے روبرٹ اوپن ہائیمر کا مرکزی کردار نبھایا ہے، جس میں سائنسدان کو بارہا ’’ایٹومک بم کا موجّد‘‘ کہا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں