111

سندھ بھر سمیت کراچی میں بادل کب تک برسیں گے؟

سندھ بھر سمیت کراچی میں بھی مون سان کا سلسلہ جاری ہے تاہم محکمہ موسمیات نے مزید گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بارش کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں 26 جولائی تک بارش کا امکان ہے، ان 3 روز کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں کل گرج چمک کے ساتھ، بدھ کو وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے، آج سے 26 جولائی تک دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے جامشورو، دادو، قمبر شہداد کوٹ، نوشہروفیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور کشمور میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے، جبکہ بارش کے دوران آندھی چلنے سے کمزور املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں