102

پی پی نے مشاورتی کمیٹی تشکیل دے دی

موجودہ حکومت 12 اگست کو اپنی مدت پوری کر رہی ہے نگراں سیٹ اپ کے لیے پیپلز پارٹی نے اتحادی جماعتوں سے رابطے کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے میڈیا کے مطابق موجودہ اتحادی حکومت 12 اگست کو اپنی آئینی مدت پوری کر رہی ہے اور اس وقت نگراں سیٹ کے قیام اتحادی جماعتوں کے لیے درد سر بنا ہوا ہے جس پر اتفاق رائے کے لیے پیپلز پارٹی نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو اتحادی جماعتوں سے رابطے کرے گی مسلم لیگ ن اپنی جماعت کے رہنما اور موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم بنانا چاہتی ہے تاہم اس نام پر اس کے اپنی اتحادی جماعتیں جے یو آئی ف، ایم کیو ایم اور پی پی پی رضامند نہیں ہیں جب کہ نگراں حکومت کے اختیارات بڑھانے کے لیے آئینی ترمیم کرنے پر بھی تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کے ساتھ نگراں کابینہ میں کس کا کتنا حصہ ہوگا یہ تمام معاملات پی ڈی ایم اور اس کی اتحادی جماعتوں نے دو ہفتوں میں طے کرنے ہیں جس کے لیے پی پی نے مشاروتی کمیٹی بنانے کا اقدام اٹھایا ہے نگراں وزیر اعظم کے نام پر حکمراں اتحاد میں اختلافات سنگین
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی کی جانب سے بنائی گئی مشاورتی کمیٹی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ اور نوید قمر پر مشتمل ہے جو اسمبلی کی مدت، نگراں وزیراعظم اور سیٹ اپ سے متعلق دیگر جماعتوں سے مشاورت کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں