لاہور : بحریہ آچرڈ اسپتال میں 8 سالہ نور فاطمہ کے دل کا کامیاب آپریشن کیا گیا، بچی صحتیاب ہونے کے بعد گھر روانہ ہوگئی میڈیا کے مطابق لاہور کے بحریہ آچرڈ اسپتال میں ڈاکٹروں نے 8 سالہ نور فاطمہ کے دل کا کامیاب آپریشن کیا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چیف سیکریٹری، آئی جی اورسیکرٹری صحت کے ہمراہ بچی کو دیکھنے کے لیے اسپتال کا دورہ کیا وزیراعلیٰ پنجاب نے نور فاطمہ کو گھر کے لیے رخصت کیا اور تحائف بھی دیے، محسن نقوی نے دل کے کامیاب آپریشن کے بعد صحتیاب ہونے والے نور فاطمہ سے شفقت کا اظہار کیا بچی کی والدہ نے بہترین علاج معالجے پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور اسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، بچی کے دل کے 2 والو بند تھے ڈی ایچ کیو قصور کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے بچی کو بحریہ آچرڈ شفٹ کرنے کی ہدایت کی تھی، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ بحریہ اسپتال کے ڈاکٹروں کی محنت سے نور فاطمہ کو نئی زندگی ملی
85