90

تفتیش کے لیے ایک اور جے آئی ٹی تشکیل

لاہور : 9 مئی کو جناح ہاؤس سمیت دیگر حساس تنصیبات میں جلاؤگھیراؤ کیس کی تحقیقات کے لئے ایک اور 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 9مئی کو جناح ہاؤس سمیت دیگر حساس تنصیبات کے جلاؤگھیراؤ کے معاملے پر تھانہ سرور روڈ مقدمے کی تفتیش کیلئے ایک اور جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی نئی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ 5 رکنی جےآئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور کرینگے، جے آئی ٹی مذکورہ مقدمہ کی تفتیش نئے سرے سے کرے گی چیئرمین پی ٹی آئی، اسلم اقبال، محمود الرشید سمیت دیگر رہنما اور کارکنان کیخلاف مقدمہ درج ہے گذشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس سمیت 5 مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی تھی اسپیشل پراسیکیوٹرفرہادعلی شاہ نے عدالت کو بتایا تھا کہ پولیس نےچیئرمین پی ٹی آئی کی تفتیش مکمل کرلی ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی تفتیش میں قصور وار پائے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں