لاہور : سکھیکی کے قریب موٹروے پر کار حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے میڈیا کے مطابق موٹر وے ایم ٹو پر سکھیکی کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں لاہور کی طرف جانے والی کار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ترجمان نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں میں لاہور کے رہائشی تین افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کی شناخت علی جان، ابوذر اور رضوان کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی لاشوں کو موٹروے پولیس نے مقامی اسپتال منتقل کردیا
83