گذشتہ ماہ یونان میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 پاکستانیوں کی میتوں کی شناخت مکمل ہوگئی جبکہ 3 میتیں لاہور پہنچا دی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 پاکستانیوں کی میتوں کی شناخت مکمل کرلی گئی جب کہ 3 میتیں لاہور پہنچا دی گئی ہیں حکام کے مطابق میتیں یونان سے دوحہ اور دوحہ سے لاہور پہنچائی گئی ہیں، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے میتیں ورثا کےحوالے کیں میتیوں کو او پی ایف کی ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقوں کو روانہ کیاگیا، عبدالواحد اور سفیان عباس کی میتیں گجرات جبکہ ناصر علی کی میت گوجرانوالہ روانہ کی گئی ہے یونان کشتی حادثہ میں ملوث بد نامے زمانہ 2 انسانی اسمگلرز گرفتار حکام کا بتانا ہے کہ 22 تاریخ کو مزید 6 میتیں اور 25 تاریخ کو 2 میتیں وطن پہنچائی جائیں گی
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 350 پاکستانیوں کی کشتی یونان کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی تھی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے گذشتہ ماہ قومی اسمبلی کو بتایا تھا کہ ’یونان کے قریب سمندر میں ڈوبنے والی کشتی میں 350 پاکستانی سوار تھے جن میں سے 281 کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے یاد رہے کہ یورپ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے لیے اکثر افراد ایران، لیبیا، ترکی اور یونان کے راستے استعمال کرتے ہیں
117