87

سکھر :کے علاقے مال گودام کے قریب تاجر حامد انصاری کے اندھے قتل ڈراپ سین، پولیس کی اہم و بروقت کاروائی، ملزم گرفتار آلہ قتل برآمد

مقتول تاجر حامد انصاری کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ قریبی دوست ہی قاتل نکلا ، پولیس نے قتل کا سراغ لگا کر مغفی اطلاع پہ کاروائی کرتے ہوئے واقع کے چھے گھنٹے کے اندر قتل میں ملوث مقتول حامد کا قریبی دوست اسامہ شیخ کو گرفتار کرلیا آلہ قتل برآمد ، ملزم کا اعتراف جرم، رات تھانہ بی سیکشن کی حدود مال گودام کے قریب ملزم نے تاجر حامد کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا، واقع کو ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کا رنگ دیا گیا، اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک خود موقع پہ پہنچ کر جائے وقوع کا معائنہ کیا او اندھے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیے ٹیمز تشکیل دی، مقتول تاجر نے گاڑی کی خریداری کیلیے اپنے دوست اسامہ سے رابطہ کیا، اسامہ رات دیر گئے گاڑی لیکر حامد کے گھر پہنچا تو مقتول نے خریدی کار کے پیسوں کی ادائیگی اسامہ کو کی، اسامہ نے لالچ میں آکر پیسے وصول کرکے حامد کو موقع پر ہی گولیوں کے فائر کرکے قتل کردیا اور گاڑی اور پیسے لیکر موقع سے فرار ہوگیا، ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کا پولیس کی بروقت اور اہم کاروائی پہ شاباش کا پیغام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں