اسلام آباد ؛ پولیس نے سیکیورٹی وجوہات پر ریڈزون میں موٹرسائیکلوں کا داخلہ بند کردیا ہے ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق محرم الحرام میں انتہائی حساس ریڈ زون میں موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے سخت حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈزون میں داخلے کیلئے 3 پوائنٹس سے شٹل سروس چلائی گئی ہے، شٹل سروس سرینا چوک، پریڈ ایونیو اور میریٹ چوک سے چلائی گئی ہے ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پابندی 12محرم الحرام تک لگائی گئی ہے، شہریوں سے گزارش ہے تعاون کریں دوسری جانب وفاقی حکومت نے ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے
79