88

کراچی : تاریخی بلندی کو چھونے کے بعد چینی کی قیمت نیچے آنے لگی

کراچی: تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد چینی کی قیمت میں کمی آنے لگی، جوڑیا بازار میں 100 کلو چینی کی بوری 500 روپے سستی ہوگئی حالیہ دنوں میں چینی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، تاہم اب اس کی قیمت میں کمی آنے لگی اور جوڑیا بازار میں 100 کلو چینی کی بوری 500 روپے سستی ہوگئی ہے چیئرمین پاکستان گروسرز ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے کہا کہ 25 روز تک مسلسل قیمت بڑھنے کے بعد چینی کے دام کم ہو گئے ہیں، چینی 5 روپے فی کلو سستی ہوکر 135 روپے کلو ہوگئی ہے عبدالرؤف ابراہیم کا کہنا تھا کہ 25 دنوں کے دوران چینی کی فی کلو قیمت شوگر مافیا نے 25 روپے بڑھا دی تھی پاکستان گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے بتایا کہ چینی کی فی بوری کی قیمت 13500 روپے ہوگئی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چینی کی قیمت 150 سے 160 روپے فی کلوگراہم تک پہنچ گئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں