مسلم لیگ ن کے انتخابی منشورکی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں، نوازشریف کی ہدایت پر بنائی گئی منشور کمیٹی نے اپنا کام مکمل کرلیا آئندہ انتخابات کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے انتخابی منشورکی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، میاں محمد نوازشریف کی ہدایت پر بنائی گئی منشور کمیٹی کی جانب سے کام مکمل کرلیا گیا ہے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے سفارشات نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کو پیش کر دی ہیں، نواز شریف پارٹی کے نئے انتخابی منشور کی حتمی منظوری دیں گے وطن واپسی کے بعد نواز شریف کی طرف سے منشور کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا، منشور میں نوجوانوں کو بہتر مستقبل کے ساتھ ملازمتوں کے نئے مواقع دینےکا وعدہ کیا جائے گا پارٹی ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ منشور میں معاشی بحران کو حل کر کے ملک کو خوشحال بنانے کا وعدہ بھی کیا جائے گا، ملک بھر میں بااختیار بلدیاتی نظام قائم کرنا بھی منشور کا لازمی حصہ ہو گا ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ زراعت، تعلیم، صحت، امن و امان اور نئے ترقیاتی منصوبے بھی منشور کا حصہ ہوں گے
88