92

مارکیٹ میں چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

کوئٹہ: اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 150 سے 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا 50 کلو والا تھیلا 6 ہزار750 روپے کا ہوگیا چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 150 سے 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا 50 کلو والا تھیلا 6 ہزار750 روپے کا ہوچکا ہے تھوک مارکیٹ میں چینی 135 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پربھی سستی چینی نایاب ہوچکی ہے، اس سے قبل یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 91 روپے کلو میں فروخت ہورہی تھی واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ بات سامنے آئی تھی کہ پاکستان میں تمام چینی بینکوں کے پاس گروی پڑی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے قیمتیں کئی شہروں میں ڈیڑھ سو روپے سے اوپر پہنچ گئی ہیں حکومت نے مارچ میں ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت بھی دی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی کا اسٹاک جنوری 2024 تک کا موجود ہے لیکن پاکستان میں تمام چینی بینکوں کے پاس گروی پڑی ہوئی ہے ذرائع کے مطابق شرح سود بڑھنے کے بعد بینکوں نے شوگر ملز کے لیے بھی شرح سود پچیس سے اٹھائیس فیصد کر دیا ہے، شوگرفیکٹریز ایک سو پچیس سے ایک سو تیس روپے میں چینی فراہم کر رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں