کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے والا 15 روز بعد بھی آزاد ہے تفصیلات کے مطابق 3 جولائی کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک راہ چلتی لڑکی پر جنسی حملہ کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا، نازیبا حرکت کرنے والا شخص تاحال قانون کی گرفت میں نہیں آ سکا ہے اس سلسلے میں درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا، لیکن پولیس اصل ملزم پکڑنے میں ناکام رہی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی لیکن فوٹیج میں حملہ آور اپنی شناخت چھپانے کے لیے سرجیکل ماسک لگایا ہوا نظر آیا پولیس نے متاثرہ لڑکی کو بھی تلاش کیا لیکن اس نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا، جس پر پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، اور حملہ آور کا خاکہ بھی بنوایا گیا گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ، مزید فوٹیجز اور تفصیلات اس کیس میں تقریباً 250 افراد کے بیانات قلم بند کیے گئے ہیں، اور 100 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی گئیں، لیکن کسی بھی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح نہیں ہو سکا
96