85

لاپتہ ہونے والی لڑکی دو سال بعد باحفاظت مل گئی، والد خوشی سے نہال

جارجیا سے تعلق رکھنے والی لڑکی جو 2021 میں لاپتہ ہوگئی تھی دو سال بعد میکسیکو سے باحفاظت مل گئی، والد خوشی سے نہال ہوگیا
نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلوئٹڈ چلڈرن کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ میجسٹی ولیمز ہفتے کے روز میکسیکو میں واقع سان لوئس پوٹوسی سے ملی اس موقع پر والد کا کہنا تھا کہ اپنی بیٹی سے دوبارہ ملنے پر میری خوشی ناقابل یقین اور میں حکام کا بہت شکر گزار اور بہت زیادہ خوش ہوں، ولیمز کا کہنا تھا کہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا کہ میں اپنی بیٹی کے گھر واپس آنے پر کتنا خوش ہوں، انھوں نے میڈیا سے پرائیوسی کا خیال رکھنے کی بھی درخواست کی مبینہ طور پر یکم اپریل 2021 کو اینڈریا نے اپنی بیٹی میجسٹی کے اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا، اس دوران بچی کا باپ جیمز ولیمز گھر کے صحن میں کام کرنے میں مصروف تھا ماں بچی کو کار میں بٹھا کر ساتھ لے گئی تھی، بعدازاں اینڈریا نے شوہر ولیمز کو میسج کے ذریعے بتایا کہ اس نے کار قریبی گروسری اسٹور پر چھوڑ دی ہے تاہم پولیس حکام اور یو ایس مارشل سروس مشترکہ کوشش کرتے ہوئے دو سالوں بعد بچی کے ٹھکانے تک پہنچنے اور اسے بازیاب کرانے میں کامیاب ہوئے واضح رہے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کی ماں، 34 سالہ اینڈریا اور اس کے بوائے فرینڈ کسٹوڈیو گیرا کو بھی حراست میں لیا تھا، نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلوئٹڈ چلڈرن کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا، انھیں الزمات کا سامنا کرنے کے لیے واپس امریکا کے حوالے کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں