87

کراچی:پورٹ قاسم: کوکنگ آئل لے جانے والے ٹینکروں سے تیل کی چوری جاری

کراچی: پورٹ قاسم سے کوکنگ آئل لے جانے والے ٹینکروں سے تیل کی چوری جاری ہے، لنک روڈ پر چوری کی واردات کی جاتی ہے پورٹ قاسم سے کوکنگ آئل لے جانے والے ٹینکروں سے ملزمان دھڑلے سے تیل چوری کررہے ہیں، ٹینکروں سے آئل نکال کر بیچنے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے فوٹیج میں ٹینکروں کے عملے کو آئل نکال کر بیچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، پورٹ قاسم روڈ اور دیگر لنک روڈز پر ٹینکروں سے آئل چوری کیا جاتا ہے حکام کی جانب سے اس پر اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا نہ ہی چوری روکنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں واضح رہے کہ کچھ ہفتوں قبل بھی بن قاسم میں منظم تیل چوری کا انکشاف ہوا تھا، کراچی سمیت سندھ بھر میں جہاں سے آئل کی لائنیں گذرتی ہیں وہاں تیل چوری کے واقعات پیش آتے ہیں مجموعی طور پر کراچی میں اب تک 7 کے قریب مقدمات بھی درج ہوئے لیکن تیل چوری کا منظم سلسلہ نہیں رک سکا، ذرائع کے مطابق جب تک پارکو ملازمین، پولیس اور منظم تیل چوری کرنے والے عناصر کا گٹھ جوڑ نہ ہو تیل چوری ہو ہی نہیں سکتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں