72

کل شدت اختیارکریں گی، گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں آج رات بالائی ووسطی علاقوں میں داخل ہونگی، مون سون ہوائیں 19 جولائی کو شدت اختیار کریں گی جس کے بعد کل سے کشمیر، جی بی، مری، گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، کے پی میں بعض اضلاع، بلوچستان اور سندھ میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ 20 اور 22 جولائی کے دوران شہیر بینظیر آباد، حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، اور کراچی میں بارش ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ مری ،گلیات سمیت پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم آج ابر آلود رہے گا جبکہ رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 تک جانے کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، جنوب مغرب سے چلنے والی ہوائیں 8 سے 10 ناٹیکل مائل کی رفتار سے چل رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں