68

کتب بینی سے متعلق اہم انکشاف

کتاب انسان کی ایک بہترین دوست ہے جو اسے زندگی کے بارے میں نت نئے احساسات اور بیش قیمت معلومات سے آگاہ کرتی ہے، کتابیں خامیوں سے نکال کر انسان کو خوبیوں والی راہ دکھاتی ہے میزبان ہارون رفیق اکثر اپنے ناظرین کو کتب بینی کی افادیت اور دنیا کی بہترین کتابوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے رہتے ہیں اسی حوالے سے اس پروگرام میں انہوں نے اس انوکھی بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلیں کہ مطالعے کا شوق رکھنے والے لوگ کتابیں تو درجنوں خرید لیتے ہیں لیکن ان میں سے صرف دو یا تین ہی پڑھتے ہیں انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ میرے آن لائن اکاؤنٹ میں تقریباً ڈیڑھ سو کتابیں ہیں اور گھر کی لائبریری میں ڈیڑھ ہزار کے قریب کتب موجود ہیں یاد رکھیں جس شخص کا لگاؤ کتاب سے سب سے زیادہ ہوگا وہ اتنا ہی کامیاب اور خوبیوں سے سرشار ہوگا، آپ کے کچھ دوست آپ کو برے کاموں کے لیے استعمال کریں گے جبکہ کچھ اچھے کاموں کے لیے استعمال کریں گے لیکن ایک اچھی کتاب آپ کو کبھی غلط سمت میں نہیں دھکیلے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں