سکھر، سول ڈیفنس آرگنائزیشن کا اجلاس سول ڈیفنس آفس سکھر میں ایڈیشنل کنٹرولر امیر الدین عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا۔محرم الحرام میں ہر سال کی طرح اس سال بھی عزادران حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کو ابتدائی طبی امداد دینے کے حوالے سے 5 محرم الحرام کو پرانہ سکھر اور 10 محرم الحرام کو سکھر میں فرسٹ ایڈ کیمپ لگائے جائیں گے۔ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان فرسٹ ایڈ کیمپس کے انچارج ہوں گے۔ تمام رضاکاروں کو طلب کر لیا گیا۔ڈیوٹی لیٹرز جاری کر دیئے گئے۔اجلاس میں گروپ وارڈن محمد احمد پوسٹ وارڈن آغا اکرم درانی،حاجی ریاض کھوکھر،کامران راجپوت،اصف شیخ،محمد عدنان شیخ،طاہر رانا و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے ڈپٹی کنٹرولر امیر الدین عباسی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں صبر و تحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے لہذا ہمیں کسی قسم کے شر پسند عناصر کی سرکوبی کیلئے متحد ہو کر اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے سول ڈیفنس فوج سمیت دیگر اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ رضاکار اللہ کی رضا کے لئے خدمت خلق انجام دیتے ہیں۔اللہ کی قربت حاصل کرنے کا بہترین زریعہ مخلوق خدا کی خدمت کرنا ہے۔سول ڈیفنس آرگنائزیشن آج کے دور میں خدمت خلق کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔سول ڈیفنس کے ادارے کی تشکیل نو کی ضرورت ہے۔یونین کونسلز کی سطح پر رضاکاروں کی شمولیت اور تربیت کی زیادہ ضرورت ہے۔۔آج ہم آہنگی کے کلچر کے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ملی یکجھتی میں دراڑیں ڈالنے کے عمل کی حوصلہ شکنی کی جائے۔معاشرے میں بین العقائد ہم آہنگی کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر سعید اعوان نے تمام رضاکاروں کو ہدایت کی کے محرم الحرام میں ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں۔شھری دفاع ہماری ذمہ داری ہے۔
82