93

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد : محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل ہوگا، جس میں مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نئے اسلامی سال کے اغاز کا اعلان کریں گے تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کوئٹہ میں ہوگا ، جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی ، زونل کمیٹی کراچی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،سپارکو کے ممبران بھی شریک ہوں گے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے، اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نئے اسلامی سال کے اغاز کا اعلان کریں گے واضح رہے نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جائے گا، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں