84

20 کلو آٹے کا تھیلا محض دو ہفتوں میں کتنا مہنگا ہوا

پشاور: آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے میں دو ہفتوں کے دوران 450 روپے تک اضافہ ہو گیا ہے
آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2400 سے بڑھ کر 2850 روپے تک کا ہو گیا ہے شہر میں 20 کلو آٹے کے تھیلے میں دو ہفتوں کے دوران 450 روپے تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اچانک اس قدر اضافے نے شہریوں کے لیے آٹے کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ 100 کلو گندم کی قیمت 10 ہزار سے 12 ہزار روپے تک پہنچ گئی، گندم ذخیرہ ہونے کے باعث قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے گزشتہ دنوں اداہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کیا تھا جس کے مطابق کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خرید رہے ہیں جہاں 20 کلو کا تھیلا 3200 روپے میں مل رہا ہے اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، حیدر آباد، گوجرانوالہ، خضدار، بہاولپور سمیت ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں