98

وفاق کا بلوچستان سے رویہ غیر منصفانہ ہے

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اتحادی پی ڈی ایم حکومت سے نالاں ہیں اور انہوں نے صوبے کے ساتھ وفاق کے رویے کو غیر منصفانہ قرار دے دیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم حکومت سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کا بلوچستان کے ساتھ رویہ غیر منصفانہ ہے۔ این ایف سی نہ آنے سے 2017 سے اب تک 300 ارب سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی پی ایل کے واجبات کا معاملہ بھی التوا کا شکار ہے اور وفاقی اکائی کے حق بجانب ایک کمپنی کو ترجیح دینا وفاقی حکومت کا غیر دانشمندانہ فعل ہے جو بلوچستان کے عوام کی بھی توہین ہے عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ مسلسل رابطوں کے باوجود تاحال کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا۔ ایسے ہی رویوں سےدوریاں اور غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں جو وفاق کیلیے ٹھیک نہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں موجودہ حکومت اور خاص طور سے شہباز شریف سے بہت امیدیں تھیں کیونکہ وزیراعظم نے ہمارے موقف کو سنجیدگی سے بھی لیا لیکن تاحال اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں