کراچی کا موسم ابر آلود ہے اور علی الصباح کئی علاقوں میں ہلکی وتیز بارش ہوئی ہے شہر قائد میں آج وقفے وقفے سے دن بھر رم جھم جاری رہے گی کراچی کا موسم ابر آلود ہے اور علی الصباح کئی علاقوں میں ہلکی وتیز بارش ہوئی ہے۔ سائیٹ ایریا، صدر، جمشید روڈ، نارتھ ناظم آباد، شاہراہ فیصل سمیت کئی علاقوں میں صبح کے وقت بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے تاہم بارش کے بعد کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی اطلاعات ہیں آج دن بھر کہیں لکی اور تیز بارش کا امکان ہے، شہر قائد کے باسی آج اپنی ہفتہ وار تعطیل کو دن بھر سہانے موسم اور وقفے وقفے سے دن بھر ہونے والی رم جھم سے محظوظ ہوتے گزاریں گے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد جب کہ ہوا 15 ناٹیکل میل کی رفتار سے چل رہی ہے۔ دن کے وقت شہر کا زیادہ سے زیادہ 33 سے 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے
80